۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید احمدرضا شاهرخی - لرستان

حوزہ/ صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت و وقار نے آج دنیا کو حیران کردیا ہے، ایران کی تمام شعبوں میں بڑھتی ہوئی طاقت اور اقتدار نے اسلام اور انقلاب دشمنوں میں خوف و ہراس میں ڈال دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خرم آباد ایران سے،حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے جمعے کے خطبوں کے دوران اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت و وقار نے آج دنیا کو حیران کردیاہے،مزید کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تمام شعبوں میں بڑھتی ہوئی طاقت اور اقتدار نےاسلام اور انقلاب دشمنوں میں خوف و ہراس میں ڈال دیا ہے۔

امام جمعہ خرم آباد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ بڑھتی ہوئی عظمت اور خودمختاری اسلامی قوانین پر عمل پیرا ہونے، خود اعتمادی، شہدائے انقلاب کی حمایت اور کوششوں سے  حاصل ہوئی ہے مزید کہاکہ آج اسلامی نظام اورانقلاب کے دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے،انقلاب اسلامی ایران کی عزت و وقار کو داغدار کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن خدا کے فضل و کرم،رہبر انقلاب کی بابصیرت قیادت اور لوگوں کی بصیرت سے،یہ سازشیں ناکام ہو گئیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت میں پہلے سے بھی زیادہ اضافے کا سبب بنیں۔

صوبہ لورستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی مدد کرنے کے لئے تمام انقلابیوں اور مخیّر حضرات کی جہادی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے، بیان کیا کہ کورونا کے دنوں میں جہادی گروہوں کی جہیز کی فراہمی سمیت غریب و نادار افراد تک امداد رسانی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے آئندہ سال کے اسلامی جمہوریہ ایران کےانتخابات میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت پر زور دیا اور کہاکہ اسلامی نظام عوام کے ووٹوں پر مبنی ہے،لوگ آئندہ سال کے انتخابات میں اپنی بصیرت اور انقلابی جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیں گے۔

آخر میں،حجت الاسلام و المسلمین شاہرخی نے درخت لگانے اور جنگلاتی علاقوں اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے ہفتے کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے جنگلات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .